Technology

فیس بک نےغیراخلاقی مواد کم کرنےکا اعلان کردیا

فیصلہ کیپٹل ہل حملے کے بعد کیا گیا ہے
فوٹو: فیسبک
فوٹو: فیسبک
[caption id="attachment_2172064" align="alignnone" width="800"] فوٹو: فیسبک[/caption]

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے سیاسی اور غیراخلاقی مواد کو کم کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین شکایت کررہے ہیں نیوز فیڈ پر صرف اور صرف سیاسی مواد نظر آتا ہے۔ جس پر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی و معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز کو کم کیا جائے گا۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک نیوز فیڈ پر سیاسی مواد کو کم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ ہم لوگوں کو فیس بک کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم مسلسل کام کررہے ہیں۔

فیس بک کے بانی نے کہا کہ لوگ سیاسی گفتگو اور لڑائیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اس لیے کمپنی اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی مواد کو کم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

فیس بک کے بانی نے کہا کہ فیس بک کی پالیسی میں تبدیلی کیپٹل ہل حملے کے بعد کی گئی۔ عوامی فیڈ بیک سےعلم ہوا کہ صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیاست اور لڑائی نہیں چاہتے۔

Tabool ads will show in this div