امتحانات سے متعلق فیصلہ جامعات خود کریں،ایچ ای سی

طلبہ کا فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

تعلیم کےاعلیٰ ترین ادارے ایچ ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات آن لائن اور آن کیمپس لینے کے فیصلہ جامعات خود کریں گے۔

بدھ کوآن لائن امتحانات کیلئےاسلام آباد میں ایچ ای سی کےباہردن بھرطلبہ کا ہجوم موجود تھا۔

شام ڈھلےفیصلہ آیا جس میں ایچ ای سی نے واضح کہہ دیا کہ جامعات کے امتحانات کا فیصلہ ایچ ای سی نہیں کرے گا بلکہ جامعات اپنے معاملات خود ہی طے کریں گی۔

طلبہ کی جانب سے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جب آن لائن پڑھائی ہوئی ہے تو پرچے بھی آن لائن ہی لئے جائیں۔

اس کےعلاوہ،ایچ ای سی نے جامعات کو واضح ہدایت کی ہے کہ پرچے آن لائن ہونے کی صورت میں نقل روکنےاورکیمپس میں ہونے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

hec

Tabool ads will show in this div