آج کی اہم خبریں:رات10بجےچاندخانہ کعبہ کےعين اوپرہوگا

آن لائن امتحانات کا معاملہ یونی ورسٹیوں کی صوابدید پر ہوگا

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

لاہور میں میٹرو بس اسٹیشنز پرخودکار سیڑھی بند ہونے کے باعث بزرگ شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ماہر فلکيات نے پيشگوئی کی ہے کہ رات10 بجے کے قريب چاند خانہ کعبہ کے عين اوپر ہوگا۔ رواں برس يہ پہلا واقعہ ہوگا کہ پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔

اسد درانی کا نام ای سی ايل سے نہيں نکالا جانا چاہيے۔ وزارت دفاع نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ ميں جمع کراديا۔

ايچ ای سی نے اپنا فيصلہ سنا ديا کہ امتحانات آن لائن لينے ہيں يا نہيں يہ جامعات جانيں اور ان کا کام جانے۔ طلبا نے احتجاج کا اگلا راونڈ شروع کرنے کا اعلان کرديا۔

کراچی کے نجی اسپتال میں مبينہ طور پر علاج نہ ہونے سے لڑکي کی موت۔ سماء موقف لینے پہنچا تو انتظامیہ نے پولیس بلا لی۔ اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے دھرنا ديا۔ انتظاميہ نے غلطی تسليم کرتے ہوئے تحقيقات کيلئے 6 رکنی کميٹی بنا دی۔ فالو اپ

کراچی ميں واقعی خلائی مخلوق کی انٹری ہوگئی؟۔ پائلٹ کی بنائی گئی ويڈيو سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگئی۔ حقيقت کيا ہے؟۔ پی آئی اے کھوج لگانے کيلئے کوشاں۔

ASAD DURRANI

UFO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div