نمل اسٹوڈنٹس کا ایک دن پاک آرمی کے جوانوں کے نام

DSC_3313 لاہور : نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے91 سے ز ائد طلباءاور طالبات نے اُساتذہ کے ہمراہ ایک دن فوجی جوانوں کے ہمراہ گیریژن میں گزارا، اس دوران طلبا اور طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، طلبا اور طالبات نے جوانوں کے ہمراہ دفاعی سازو سامان کا استعمال بھی سیکھا اور نشانہ بازی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر، لاہور) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے91 سے ز ائد طلباءاور طالبات نے اُساتذہ نے فوجی جوانوں کے ہمراہ لاہور گیریژ ن میں مصروف دِن گزارا۔ اِس موقع پر اُنھیں پاک افواج کے پیشہ وارانہ اُمور سے متعلق مُفصل بریفینگ بھی دی گئی، ایک روزہ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل خصو صاَ کالج اور یونی ورسٹی کے طلباء اور طالبات میں سکیورٹی سے متعلق آگاہی، خود اعتمادی اور جذبہِ حب الوطنی کو مزید اُجاگر کرنا اور پاک افواج کی دفاعی ذمہ داریو ں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں آگا ہ کر ناہے۔ DSC_3248 ایک روزہ پروگرام بری افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایت پر نوجوان نسل کیلئے متعارف کرایا گیا ہے،    پروگرام کے آغاز میں طلبا و طالبات نے مُسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گارِ شہداء پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ بعد ازاں طلباء و طالبات کو پاک افواج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت ،مستعدی اور سُبک رفتاری سے اپنے ہدف کو حاصل کرنے سے متعلق ایک عملی مظاہرہ دکھایا گیا، جسے طلباء نے خوب سراہا اور فوجی جوانو ں کی پیشہ وارنہ مہارت کو دل کھول کر داد دی۔ اِس موقع پر پاک افواج کے زیر استعمال اسلحہ اور آلات کی مختلف اقسام کے بارے میں حکام کی جانب سے مفصل بر یفینگ بھی دی گئی اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال اور فائر بھی سکھایا گیا، پروگرام کے اختتام پر طلباء و طالبات نے قصور گنڈا سنگھ والا پاک بھارت چیک پوسٹ پر پرچم اُتارے جانے کی پُرجوش تقریب دیکھی، جہاں پاکستان رینجرز کے جوانوں کی شاندار اور ولولہ انگیز پریڈ اور حاضرین کے پُر جوش نعروں نے اُن کا لہو گرمایا اور جذبہء حُب الوطنی کے جذبات مزید اُجاگر کئے۔ اس مو قع پر طلبا ء و طالبا ت کا جوش جذ بہ دیدنی تھا، انھوں نے ایک روزہ پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بُلند جذبے کی بےحد تعریف کی اور ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کے عزم و ایثار کو بےحد سرا ہا اور فخر کا اظہار کیا۔ سماء

TROOPS

STUDENTS

GARRISON

Tabool ads will show in this div