اسلام آباد پولیس کےانوسٹی گیشن ونگ کو اپ گریڈ کرنےکا کام جاری

ماہر قانون نےسودمند قرار دیا

قتل سمیت دیگر مقدمات کی جلد تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس نےانوسٹی گیشن ونگ کوجدید خطوط پراستوار کرنے کا کام تقریبا مکمل کرلیا ہے۔اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھی ہونے والے اقدامات کو ماہر قانون نےسودمندقرار دیا ہے۔

نئےآئی جی اسلام آباد جمیل الرحمان قاضی نے پرانے طریقہ تفتیش میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ وفاقی پولیس نےانوسٹی گیشن ونگ کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ہے۔جائےواردات پر شواہد کی تلاش میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت تصور ہوگی۔انوسٹی گیشن اورفرانزک ٹیمز بلا تاخیر موقع پر پہنچیں گی اورخطرناک ملزمان کی گرفتاری کیلئےاشتہاری اسکواڈ سےبھی مدد لی جاسکے گی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشنزعطاء الرحمان پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔اچھی شہرت کےحامل دیانتدارافسروں کو سلیکٹ کرکےتعینات کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بہترین انصاف ملے گا۔

قانون کےماہروکیل مشاہد حسن نے بتایا کہ عدالتوں میں مقدمات کے التوا کی وجہ عدم شواہد ہیں۔ پولیس مضبوط چارج شیٹ پیش کرے تو شفاف ٹرائل میں دیر نہیں ہوگی۔لیب رپورٹ اگربروقت آجاتی ہیں تو یہ عوام اور پولیس کےلئےکافی مددگار ہوں گے۔

نئےانوسٹی گیشن ونگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس کوایک ہفتے میں فعال بنایا جارہا ہے۔

islamabad police

Tabool ads will show in this div