بچے کی ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل، پولیس کووالدین کی تلاش

غفلت پر سخت کاررائی ہوگی، پولیس افسر

ملتان کے بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کیلئے لاپرواہ والدین کی تلاش شروع کردی۔

ملتان پولیس کیلئے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے تقریباً 5 سالہ بچے کی تلاش امتحان بن گئی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس تاحال ننھے ڈرائیور اور گاڑی کو نہ ڈھونڈ سکی۔

بوسن روڈ پر ایک ننھے ڈرائیور کی اکیلے گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور فوٹیج ٹریفک پولیس کو بھی موصول ہوئی جس کے بعد گاڑی اور بچے کے والدین کی تلاش کا آغاز کردیا گیا تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

سی ٹی او ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ یہ والدین کی غیرذمہ داری ہے جو بچوں اور دیگر افراد کی جان داؤ پر لگا دیتی ہے، لہٰذا ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیں گے اور ان کی تلاش کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ایکسائز سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

Tabool ads will show in this div