ویڈیو:تعلیم یافتہ نوجوان شدت پسندگروپوں میں کیوں شامل ہورہے ہیں؟
سینئر سی ٹی ڈی افسر کی وضاحت

چند روز قبل محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے مبینہ طور پر داعش کی مالی معاونت کے الزام میں این ای ڈی یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے ایک طالبعلم کو گرفتار کیا۔
گزشتہ کچھ سالوں کے دوران پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز مختلف کارروائیوں میں تعلیم یافتہ مشبتہ دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کرچکی ہیں۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں سینئر سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب نے بتایا کہ تعلیم یافتہ لوگ کیوں بنیاد پرست بن رہے ہیں اور خاندان کن علامتوں کی مدد سے اپنے بچوں کے طرز عمل میں تبدیلی کی شناخت کرسکتے ہیں۔