لاہور:مردہ لڑکی کواسپتال میں چھوڑنےکاواقعہ،دوسراملزم بھی گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں خاتون بھی شامل
فائل فوٹو

لاہور میں اسپتال کی ایمرجنسی میں لڑکی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اتوار کے روز نجی یونی ورسٹی کے ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کے مناظر اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کے کیمرے میں محفوظ تھے, جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں، جس سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم اویس کے مطابق وہ لڑکی کا کلاس فیلو تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 جنوری کو کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس کی نشاندہی پر دیگر 2 ملوث ملزمان گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق لڑکی دوسرے ضلع میں جاں بحق ہوئی تھی۔ ملزمان کے بیانات پر تفتیش جاری ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق منظر عام پر آئیں گے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی لاہور کی یونی ورسٹی میں زیر تعلیم تھی، جہاں کورس مکمل کرنے کے بعد اسے ڈگری چاہیئے تھی، تاہم یونی ورسٹٰی والوں کا کہنا تھا کہ پہلے فیس جمع کراؤ پھر کورس کی ڈگری ملے گی۔ بیٹی ہمارے گھر گجرات سے فیس لے پیسے لے کر لاہور ڈگری کیلئے یونی ورسٹی آئی تھی۔

والد نے مزید بتایا کہ پيسے جمع کرکے بیٹی کو دیئے، میں مزدور آدمی ہوں، پيسے اتنی آسانی سے جمع نہیں نہيں ہوتے، بیٹی لاہور آئی تو اس کے بعد اس سے رابطہ نہ ہوسکا۔

لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تھی، جب کہ رپورٹ ایک سے 2 روز میں سامنے آئے گی۔ واقعہ کی ایف آئی آر اتوار کے روز نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کی گی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں ہاسٹل سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی تھی۔ واقعہ پر لڑکی کے ورثا نے کوئی کارروائی نہیں کرائی تھی۔

PUNJAB

DEAD BODY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div