ٹاپ 30 گلوبل ایشین اسٹارمیں جگہ بنانے والے فنکار

اداکاروں میں بلال عباس,دانیال ظفر،ایمن خان،سجل علی شامل

اداکار بلال عباس خان کو ٹاپ 30 گلوبل ایشین اسٹارمیں شامل کرلیا گیا۔

برطانیہ کے مقامی اخبار "ایسٹرن آئی "کی جانب سے ٹاپ تھرٹی سلیبریٹیز کی فہرست میں پاکستانی اداکار بلال عباس خان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

رواں برس ان کی پہلی انٹر نیشنل ویب سیریز کو نہ صرف شائقین نے بلکہ نقادوں نے بھی بہت پسند کیا جبکہ ان کا پیار کے صدقے ڈرامہ بھی پاکستانی ٹی وی اس سال کا سب سے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک رہا۔

اس موقع پر بلال عباس خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ 30گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے، اور یہ سب میرے پرستاروں کی محبت اور حیرت انگیز ہدایت کاروں اور مصنفوں کی محنت میرے لیے اس مواقع کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔

بلال عباس کے پرستار اگلے کچھ مہینوں میں انہیں اپنی اسکرین پر ایک ویب سیریز، "عبداللہ پور کا دیوداس"اور ایک پراسرار ڈرامہ،"ڈنک"میں دیکھیں گے۔

فہرست میں شامل دیگر پاکستانی اداکاروں میں دانیال ظفر، ایمن خان اور سجل علی شامل ہیں۔

aiman khan

Sajal Aly

BILAL ABBAS KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div