قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کادائرہ مزید وسیع کیا جائے، وزیراعظم

حکومتی ترجمان قوم کو تفصیلات سے آگاہ کریں
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
PM Imran Khan فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔

پیر 25 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں کو براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو ن لیگ کی سرپرستی حاصل رہی کیونکہ سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ حیرت ہے سرکاری زمینوں سے قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔

لاہور:کھوکھرپیلس کے قریب تجاوزات کیخلاف ایل ڈی کاآپریشن

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے اور اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کھوکھر پیلس کی دیواریں گرا دیں۔ ایل ڈی اے نے تقریباً 38 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی۔

IMRAN KHAN

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div