تارامحمودکون سےمعروف سیاستدان کی بیٹی ہیں؟

اداکارہ کے والدکاتعلق حکمراں جماعت سے ہے
تصویر: تارہ محمود/انسٹاگرام

اداکارہ وگلوکارتارامحمود پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بںائی لیکن شوبز کے علاوہ ایک اور اہم حوالہ بھی ان کی ذات سے جڑا ہے جو یقیننا بہت سے مداحوں کے علم میں نہیں ہوگا۔

تارہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

تارہ نے نومبر2020 میں اپنے والدین کی ایک پرانی تصویرانسٹاگرام پرشیئرکرتے ہوئے ہیش ٹیگزمیں ان سے اپنی محبت کااظہارکیا تھا جو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Tara Mahmood (@tararara247)

سال 2000 میں زیاد گلزار کے ساتھ مل کر راک میوزیکل بینڈ '' رشک'' بنانے والی تارا کا البم '' سوال '' بھی ریلیز ہوچکا ہے جس کی ویڈیوز کی ڈائریکشن ثاقب ملک نے دیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Tara Mahmood (@tararara247)

تارہ نے 2012 اور 2013 میں سیڈلنگزاور گڈ مارننگ جیسے ڈراموں سے اداکاری کے آغاز کیا، ان کے کریڈٹ پربیشترمعروف ڈرامے ہیں جن میں سنو چندا سیزن 1 اور2 ، دیار دل، انا، تیری رضا، رومیو ویڈز ہیر، دیوار شب، جدا نہ ہونا، رسوائی ، سیپ اور دیگرشامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Tara Mahmood (@tararara247)

تارا کے علاوہ شفقت محمود کی مزید 2 صاحبزادیاں ہیں جن میں سے ایک جڑواں ہونے کے باعث حیران کن حد تک تارہ سے مماثلت رکھتی ہیں۔

PTI

Shafqat Mahmood

TARA MAHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div