جھنگ: فیسکوکی نجکاری کےخلاف واپڈا ملازمین کی ہڑتال

صارفین کو شدید مشکلات درپیش

فیسکو کی نجکاری کےخلاف جھنگ میں واپڈا ملازمین کی ہڑتال جاری ہےجس سےصارفین کوشدید مشکلات درپیش ہیں۔

پیرکوجھنگ میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سےفیسکو ملازمین کےآفس میں تالا بندی کرکےاحتجاج میں مظاہرین کا موقف ہےکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اوراگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر کی بجلی بند کردیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ فیسکو منافع بخش ادارہ ہے اورکسی صورت ادارےکی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ درجنوں ملازمین دفترکی عمارت کے باہر کھلے آسمان تلے سرد موسم میں دری اور چٹائی بچھا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔

JHANG

Tabool ads will show in this div