لاہور:سرکاری کواٹرکی چھت گرنےسےماں،بچہ جاں بحق

حادثے میں 2 افراد زخمی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2168409" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے ماں اور بیٹا جاں بحق، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے اسکول مالی کی اہلیہ اور بیٹا تھے۔

پولیس کے مطابق سرکاری اسکول کچوانہ گاؤں میں واقعہ ہے۔ جاں بحق افراد ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ بشریٰ اور 4 سالہ بیٹا رحمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ متاثرہ اہل خانہ سرکاری اسکول کے کواٹرز میں رہائش پذیر تھے۔

گھر کے سربراہ عرفان بتایا کہ مجھے پودوں کی دیکھ بھال کیلئے اسکول کے پرنسپل نے رہائش کی اجازت دی تھی۔ عرفان کا مزید کہنا تھا کہ شديد سردی ميں لکڑی اور مٹھی کی بنی چھت اچانک گری، جس کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مشکل سے باہر نکال پایا اور پھر ریسکیو ٹیمیں آئیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے، جب کہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ROOF COLLAPSE

Tabool ads will show in this div