لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 نوجوان جاں بحق

تینوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا
Jan 24, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2167939" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور میں ٹکسالی چوک پر گورا قبرستان کے قريب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا۔ حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈمپر نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائيکل کو ٹکر ماری۔ حادثے ميں موٹر سائيکل سوار تينوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد ڈرائيور ڈمپر سميت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگيا۔

تينوں نوجوان کارپوریشن راوی روڈ کے رہائشی تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، زاہد اور علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

تينوں کی عمريں بالترتیب 18 سے 21 سال کے درميان ہيں۔ تینوں کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Tabool ads will show in this div