اداکارہ ایمن خان کا مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام
ایمن اور منال کے والد کا انتقال 31دسمبر کوہواتھا
اداکارہ ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر منال خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں اپنے گھر کی چھت پر موجود ہیں اور آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
ایمن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں اور آپ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔‘اداکارہ نے جذباتی پیغام میں مرحوم والد سے محبت بھی اظہار بھی کیا۔
اس سے قبل منال خان نے ایک تصویر کے ساتھ انسٹاگرام پرلکھا تھا کہ بابا اپنی ہانو اور مون کے ساتھ، ایک دن پھر ملیں گے بابا اور سب کہہ دیں گے۔
یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو منال اور ایمن کے والد مبین خان انتقال کرگئے تھے۔
aiman khan
Minal Khan
تبولا
Tabool ads will show in this div