لاہور:ویکسین ٹرائلز مکمل،18ہزار رضاکاروں نے ویکسین لگوائی

ٹرائلزمیں 60 فیصدمرداور40 فیصدخواتین رضاکارشامل

لاہورکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ليئےچائنیز ویکسین کے ٹرائلز مکمل کرلیےگئے۔

لاہورمیں چین سےدرآمد کی گئی ویکیسن کے ٹرائلز کے دوران 18 ہزار رضاکاروں کو ویکسین لگادی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کلینکل ٹرائلز میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین رضاکار شامل تھے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےوائس چانسلرپروفیسر جاوید اکرم کےمطابق ویکسین لگوانےوالے صرف 5 فیصد افراد کو ہلکا بخار رپورٹ ہوا۔

پروفيسرجاويد اکرم کے مطابق ویکسین لگوانےوالے19 فيصد رضاکار امراض قلب اور ذیابیطس سمیت دوسری بیماریوں میں مبتلا تھے۔

يونيورسٹی کےوائس چانسلر کےمطابق ویکسین کے اچھے نتائج موصول ہورہے ہیں اورایسے رضاکار بھی ہیں جن کے400 فیصد تک اینٹی باڈيز بنےہیں۔

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div