تحریک انصاف کا20کےبجائے23 نومبرکونیٹوسپلائی کیخلاف دھرنے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : تحریک انصاف نے سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث 20 کے بجائے 23 نومبر کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کردیا، عمران خان کہتے ہیں میزائل حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی کے سنگین مسائل کے باعث میزائل حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف ان کا پشاور میں 20 نومبر کو ہونے والا دھرنا ملتوی کردیا گیا، اب یہ دھرنا 23 نومبر کو دیا جائے گا۔


میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنا منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کی جانوں کو لاحق خطرات کے باعث 3 دن کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ سماء

کا

media

tragic

کیخلاف

cost

lawyers

Tabool ads will show in this div