راولپنڈی:ٹک ٹاک بناتے ہوئےنوجوان ٹرین سےٹکراکرجاں بحق

نوجوان اپنی دوست کے ہمراہ ویڈیو بنا رہا تھا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2166994" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو[/caption]

راول پنڈی کے علاقے چکلالہ میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ ریلوے پٹڑی کے قریب ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا، کہ اسی دوران ٹرین سے ٹکرا گیا اور حادثے کا شکار ہوا۔ واقعہ 22 جنوری بروز جمعہ کو پیش آیا۔

جاں بحق نوجوان کے دوست کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کو نت نئی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت حمزہ کے نام سے کی گئی ہے۔ سر پر چوٹ لگنے کے باعث نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

امدادی ٹیموں نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی، جہاں سے بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ حمزہ کی تدفین راولاکوٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئر موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک ہر عمر کے افراد میں انتہائی مقبول ہے۔ یہ چینی ساختہ موبائل ایپ ہے۔ اکثر نوجوانوں کی جانب سے اس ایپ پر خطرناک کرتبوں کی ویڈیوز بھی زیادہ سے زیادہ لائکس لینے کیلئے اپ لوڈ کی جاتی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی ایک جیل قیدی کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر جیل حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل کراچی میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جب کہ کراچی کے ہی علاقے میں گزشتہ سال اکتوبر میں ٹک ٹاک بنانے کے جنون میں 13 سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔

TIK TOK

Tabool ads will show in this div