کوئٹہ:شوہر اور بیٹیوں کو قتل کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

ملزمہ پیشے کے لحاظ سے نرس ہے
بشکریہ: آئن لائن
بشکریہ: آئن لائن
بشکریہ: آئن لائن

کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں شوہر اور 2 کم سن بچیوں کو قتل کرنے والے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سمیرا کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول عرفان مسیح کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ قتل کی واردات 21 جنوری بروز جمعرات رپورٹ کی گئی تھی۔ ملزمہ سمیرا نے تیز دھار آلے سے شوہر اور 2 بیٹیوں کو گھر کے اندر قتل کیا تھا۔ قتل کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش، تاہم اسے بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے شوہر اور 2 بیٹیوں کو بے ہوشی کے انجیکشن لگائے اور پھر گلے کاٹ کر قتل کیا۔ بچیوں کی عمریں 4 اور 6 سال تھیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی شہر کیلئے پنجاب روانہ کردی گئیں۔

خاتون پیشے کے اعتبار سے نرس ہے، جس نے کمرے میں گیس کھلی چھوڑ کر خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی، تاہم رشتہ داروں کی بروقت اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بچایا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

NURSE

Tabool ads will show in this div