ناظم آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پتھراؤسے ڈپٹی ڈائریکٹرکےایم سی زخمی
کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کے پتھراؤ سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی طارق خان زخمی ہوگئے۔
کے ایم سی حکام کے مطابق سڑک پر موجود اسٹال اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں جبکہ کے ایم سی عملے نے ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں اور کیبن ضبط کر لیے ہیں۔
کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے پر پتھراؤ تجاوزات مافیا کی جانب سے کیا گیا۔
کراچی: محمود آباد نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع
واضح رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل 4 سے 8 جنوری تک محمود آباد نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے بھی آپریشن کیا گیا۔