پی سی بی کاپی ایس ایل کےلیےتماشائیوں کواجازت دینےپرغور

تمام سیریز و ایونٹس کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں کو لائیو میچز دیکھنے کی اجازت دینے پرغور شروع کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ سروسز کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔جنوری2021 سے جون2021 تک کی تمام سیریز و ایونٹس کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ اگر این سی او سی نے اجازت دیدی تو پاک جنوبی افریقہ سیریز میں بھی شائقین نظر آئیں گے جبکہ پی ايس ايل میں ممکنہ طورپرتماشائیوں کو ميچ ديکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم پی ايس ايل میں تماشائیوں کومحدود تعداد میں اسٹيڈيم ميں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز 26 جنوری سے شروع ہورہی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ فروری اور مارچ میں کھیلی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div