خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں،وزیراعظم

PM SOT 1700 10-111 ہیڈ بلوکی/ لاہور : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بیناد رکھ ریا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں حکومت کے ترقیات منصوبے کام کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے قریب ہیڈ بلوکی کے مقام پر بلوکی پاور پلانٹ کے منصوبے کا سنگ بیناد رکھ دیا، پاور پلانٹ سے 1223 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، بلوکی پاور پلانٹ کم ایندھن سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، مذکورہ پاور پلانٹ دو ہزار سترہ سے کام کا آغاز کردے گا۔ وزیراعظم کے مطابق اس منصوبے سے لاکھوں گھر روشن ہونگے، جب کہ لاکھوں افراد کو روز گار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، علاقے سے بیروز گاری کا بھی خاتمہ ہوگا، اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ وزیراعظم کے مطابق منصوبوں کیلئے300ارب مختص کیے گئے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھتے ہیں، کسی نے کک بیک یا کمیشن نہیں لیا، وفاق دو اور پنجاب ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے، ملک کی دولت اگر پاکستانیوں کیلئے ٹھیک کاموں میں خرچ ہوتی تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا، منصوبوں کی شفافیت کی مثالی پہلے کبھی نہیں ملتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیانت اور ایمانداری کی نئی مثال قائم ہو رہی ہے، بجلی منصوبوں میں اتنی بڑی بچت پہلے کبھی نہیں دیکھی، پاکستان ترقی کی شاہراہ پر چل پڑا ہے، دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی،، ترقی کاراستہ روکنے والوں کا محاسبہ کرنا چاہیے، کسان پیکج روکنے کیلئے بھی بھرپور زور لگایا گیا، کاشتکاروں کی مدد نہ کرنا ظلم ہے، ایسی سیاست کا کیا کرنا کہ کاشت کاروں پر ظلم کیا جائے، کاشت کاروں پر ظلم کر کے سیاست پروان نہ چڑھائی جائے۔ مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، منگلا اور تربیلا کے بعد کوئی تیسرا ڈیم ہی نہیں بنا، لاہور کراچی موٹر وے کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، کوئی کام کیا ہوتا تو بار بار کہنے کی ضرورت نہیں تھی، موٹر وے کو کراچی سے بھی آگے نکل جانا چاہیے تھا، خیبرپختونخوامیں ہزارہ موٹر وے ہم بنا رہے ہیں، کوئٹہ اور پشاورسے موٹر وے افغانستان تک لے جائیں گے۔ کراچی کی صورت حال پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کےحالات میں بہت بہتری آچکی ہے، آئندہ بھی آئیگی، ہماری چاروں طرف نظر ہے، پاکستان ہے توہم سب ہیں، ہمیں اس کیلئے کام کرنا چاہیے،، خیبرپختونخوا میں ہم نئے پاکستان کی تعمیر کر رہے ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

power plant

PM Nawaz Sharif

bill

KHYBER PAKHTOONKHUWA

PM inaugurate power plant

HEAD BALOKI

Tabool ads will show in this div