کراچی میں 3 دن شدید سردی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی
Karachi coldest day فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر  اثر انداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی 3 سے 4 روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 24 اور 26 جنوری کے دوران کراچی میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا بھی امکان ہے اور اس کے باعث درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

cold Weather

Tabool ads will show in this div