پی ڈی ایم نے حکومت مخالف جلسوں کاشیڈول جاری کردیا

فارن فنڈنگ کیس مدر آف این آراو ہے، فضل الرحمان
Jan 18, 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف اپوزيشن جماعتوں کے احتجاج کا شيڈول جاری کرديا، فارن فنڈنگ کيس پر جلد فيصلے کیلئے کل اليکشن کميشن کے سامنے مظاہرے ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے حکومت مخالف مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 جنوری کو کراچی ميں اسرائيل نامنظور ملين مارچ ہوگا، 5 فروری کو کشميريوں سے اظہار يکجہتی کيا جائے گا، ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کا جلسہ بھی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 9 فروری کو حيدرآباد، 13 کو سیالکوٹ اور اس کے بعد خضدار ميں جلسے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تحت 27 فروری کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فيصلہ سربراہی اجلاس ميں کيا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں اجلاس میں کل کے مظاہرے کی حکمت عملی پر غور ہوا، طویل عرصے سے فارن فنڈنگ کا کیس زیر التواء ہے، عمران خان نے اس کیس میں مدر آف این آر او حاصل کیا، عمران خان نے فارن فنڈنگ ذاتی استعمال اور انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کی، فارن فنڈنگ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، اس کیس کا مرکزی ملزم عمران خان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف 6 مہینے میں فیصلے آجاتے ہیں، سلیکٹڈ کے خلاف 6 سال سے کیس زیر التواء ہے، ن لیگ اور پی پی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی حیثیت کراس کیس سے زیادہ نہیں۔

IMRAN KHAN

Pakistan Democratic Movement

Tabool ads will show in this div