ٹنڈو باگو میں ذوالفقار مرزا کی ریلی کے قریب فائرنگ

HDL 1500 10-11

بدین : ٹنڈو باگو میں پیپلزپارٹی کے باغی رہنماء ذوالفقار مرزا کی ریلی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سابق وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں فائرنگ کے ذمہ داری پی پی رہنماء سائیں جمالی ہیں، گڑ بڑ کی ذمہ دار آصف لیگ اور سندھ حکومت ہوگی، حکومت بلدیاتی الیکشن سے قبل مخالفین کو مارنا چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے باغی رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی ٹنڈو باگو میں ریلی کے قریب نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کردی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذوالفقار مرزا نے الزام لگایا ہے کہ ہماری ریلی گزرنے کے بعد پیچھے سے فائرنگ کی گئی، واقعے کے ذمہ دار پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء سائیں جمالی ہیں، فائرنگ کرنے والا پورا گروپ تھا، حکومت مخالفین کو بلدیاتی انتخابات سے پہلے مارنا چاہتی ہے، شفاف انتخابات کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ پاکستان ميں کس کے پاس اسلحہ نہيں، میرے پاس 100 نہیں ہزاروں لوگ ہیں جن کے پاس اسلحہ بھی ہے، گڑبڑ کی ذمہ دار آصف ليگ اور سندھ حکومت ہوگی، پوليس کو معلوم ہے فائرنگ کس نے کی۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کنا ہے کہ پھنے خان تو مجھے پيپلز پارٹی نے بنايا تھا، آصف زرداری نے بعد ميں ذمہ داری رحمان ملک کو دیدی، رحمان ملک کو ذمہ داری ملنے کے بعد بی بی شہيد ہوئيں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہتی ہیں انہیں اور ان کے خاندان کو جان کا خطرہ ہے، اسے صوبائی معاملہ کہہ کر ٹالا نہ جائے۔ سماء

Politics

BADIN

GANG WAR

#dontforgivecorruptppp

LB Election

Zaulfiqar Mirza

Fehmida Mirza

Tabool ads will show in this div