کلفٹن، گارڈ نےاپنے ہی ہاتھوں زندگی کاخاتمہ کرلیا

لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

کراچی ميں سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرديا۔

کراچی میں 27 سالہ شخص نے دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے لگاليا، اعظم بستی کا رہائشی عبدالغفار نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار قریب اسپورٹس کمپلیکس میں تعینات تھا۔

عبدالغفار کی 5سال قبل شادی ہوئی تھی، بيوی ايک سال پہلے ناراض ہوکر 3بچوں کو لے کر اپنے ميکے خانپور چلی گئی تھی۔

سیکورٹی گارڈ کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبدالغفار ساس، سسر سے جھگڑا چل رہا تھا، وہ اپنی بیوی کو بولتا تھا ميں کام يہاں کرتا ہوں يہاں آجاؤ تاہم اس کی بيوی وہيں رہنا چاہتی تھی۔

پوليس کے مطابق غفار نے سیکیورٹی کمپنی کے اسلحے سے خود کو سینے پر گولی مار کرخودکشی کی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

security guard

Tabool ads will show in this div