الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج،پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس کی صدارت فضل الرحمان کرینگے
Jan 18, 2021
[caption id="attachment_2161584" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کا اجلاس آج 18 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کیلئے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔

ELECTION COMMISSION

FAZL UR REHMAN

PDM

Tabool ads will show in this div