پی ڈی ایم نےقانون ہاتھ ميں لياتو ايکشن ہوگا، وزيرداخلہ

نواز شریف وطن واپس آنے والے نیں
Jan 17, 2021

SHAIKH RASHEED IN SAWAL MONTAGE 17-01 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/SHAIKH-RASHEED-IN-SAWAL-MONTAGE-17-01-Mukkaram.mp4"][/video]

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اليکشن کميشن دفتر کے باہر احتجاج پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو خبردار کر دیا۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ میں گفتگو دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن قانون توڑا تو ایکشن ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی جائے۔

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی نے جواب جمع کرادیا

ن ليگ کی جانب سے اليکشن کيلئے فنڈ لینے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جس ملک سے ايل اين جی خريدی اس سے فنڈنگ بھی ہوئی اور ن ليگ نے اليکشن اخراجات کيلئے فنڈنگ موصول ہونے کی تصديق کی۔

نواز شریف کی وطن واپس سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ايکسپائر بھی ہوگيا تو سفارتخانے سے اجازت نامہ جاری کروا ديں گے۔ نواز شريف مجرم ہيں، وطن واپس آنے والے بنيں۔

تحریک انصاف نے ’غیرقانونی فنڈنگ‘ ایجنٹوں پر ڈال دی

فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ہوئی لیکن غلط طریقے سے کچھ نہیں ہوا اور انہی ذرائع سے فنڈنگ ہوئی جہنوں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ دیا تھا۔

کرپشن پر احتساب کرنے اور ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو ضبط کرنے کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ایک ماہ ہی ہوا ہے اور ویسے بھی یہ انکے دائرے اختیار میں نہیں آتا، لہٰذا ان سوالوں کا جواب متعلقہ وزارت سے ہی پوچھا جائے۔

PDM

Tabool ads will show in this div