کراچی:مہمان ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ کلئیر، پریکٹس کی اجازت مل گئی

پہلے ٹیسٹ 26جنوری سے شروع ہوگا

کراچی آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے تمام کووڈ ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ ٹیم کو ہوٹل سے متصل گراؤنڈ قرنطینہ کے دوران  پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے۔

اتوار کو کراچی جم خانہ میں جنوبی افریقی ٹیم کو پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے۔ مہمان ٹیم کے کراچی آمد پر کرونا وائرس کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرانھیں کلئیرکردیا گیا۔مہمان ٹیم آج کراچی میں 3 گھنٹے مکمل اسکواڈ کیساتھ پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے گراؤنڈ کی سینٹر پچ استعمال ہوگی۔ دونوں ٹیمیں 22 جنوری کو پریکٹس کریں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پريکٹس کيلئے 8،7،6 اور 9نمبر کی وکٹیں مختص کی گئی ہیں جہاں دونوں ٹیمیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرینگی۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف 2ٹیسٹ اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم پاکستان کی کپتانی کریںگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عبداللہ شفیق، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، کامران غلام ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، یاسر شاہ، ساجد خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور تابش خان شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div