ڈاکوؤں نے معمولی فائدے کیلئے رکشہ ڈرائیور قتل کردیا

ملزمان گرفتار کر لیے گئے
فائل فوٹو

ایک غریب شخص کو اپنی محنت کی کمائی کا ایک ایک روپیہ بھی کتنا اہم ہوتا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جھنگ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے موبائل فون اور 40 روپے بچانے کیلئے ڈاکوؤں کیخلاف مزاحمت کی اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ڈاکوؤں نے مظہر نامی رکشہ ڈرائیور کو لوٹنا چاہا، جس پر اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس کی جان لے لی اور اس کی جیب میں موجود موبائل فون، 40 روپے اور اس کا رکشہ ساتھ لے گئے۔

مقتول رکشہ چلاکر بچوں کی کفالت کرتا تھا، اس کے 7 سالہ بیٹے کو اپنے باپ کی گھر واپسی کا شدت سے انتظار تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے کھلونے لینے تھے اور بابا کو شام کو جلدی گھر واپس آنا تھا لیکن وہ لوٹے ہی نہیں۔

ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق خانیوال سے بتایا گیا ہے جن کیخلاف مختلف تھانوں میں 3 مقدمات درج ہیں، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

JHANG

Tabool ads will show in this div