کراچی:گرومندرسےتین ہٹی سڑک خراب،شہری پریشان

دونوں اطراف کی سڑک گندے پانی اور کچرے سے ڈھک گئی
Jan 17, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Jahangir-Road-Sewerage-KHI-PKG-16-01-REms.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے گرومندر سےتین ہٹی تک گزرنا شہریوں کيلئے کڑا امتحان بن گیا۔

لیاقت آباد سے گرومندر جانے والی سٹرک پر 2سال گزر جانے کے باوجود ابتر صورتحال کا منظر پیش کررہی ہے۔ شہریوں کا کہنا کہ سڑک کہاں ہے پتہ نہيں، سڑک صرف کچرے اور گٹر کے پانی میں چھپی ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی 2 سال سے یہی صورتحال ہے، پہلے بھی لائینیں ڈل چکی ہیں جبکہ روڈ بھی بنائے گئے لیکن حالات اب تک ٹھیک نہیں ہوئے۔ دونوں اطراف کی سڑکوں پر بہتا گندے پانی سے نہ صرف ٹريفک کی روانی بُری طرح متاثر ہورہی ہے بلکہ مختلف بيمارياں بھی پھيل رہی ہیں۔

دوسری جانب واٹربورڈ نے جہانگيرروڈ کی تباہی کا ملبہ پی ڈبليو ڈی پر ڈال ديا ہے۔

jahangir road

Tabool ads will show in this div