پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پچ کی تیاری جاری

پريکٹس کيلئے 4پچز کو مختص کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے پہلا ٹیسٹ میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کی ايک نمبر وکٹ یعنی (سینٹر پچ) پر کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹيميں 22جنوری کو اسٹیڈیم میں پريکٹس کريںگی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پريکٹس کيلئے 8،7،6 اور 9نمبر کی وکٹیں مختص کی گئی ہیں جہاں دونوں ٹیمیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرینگی۔

دوسری جانب براڈ کاسٹ کمپنی کا سامان بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف 2ٹیسٹ اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ سن1995 سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان11ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ نے 7میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف مصباح الحق کی قیادت میں صرف ایک سیریز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔

NATIONAL STADIUM

PakvSA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div