میرانشاہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈاکٹر قتل

مقتول ڈاکٹر گاڑی میں اپنے گھر جا رہے تھے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ 15 جنوری کی رات پیش آیا۔ حملہ آوروں نے میر علی بائی پاس روڈ پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو نشانہ بنایا۔

ڈاکٹر کی شناخت ولی اللہ داوڑ کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتول بنوں میڈیکل کالج میں پروفیسر تھے۔ مقتول بنوں میڈیکل کالج میں شعبہ پتھالوجی سے وابستہ تھے۔

مقتول ڈاکٹر جمعہ کی رات گاڑی میں میر علی سے اپنے گاؤں ہرمز بنوں جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کیلئے میر علی تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے فی الحال واقعہ کہ ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

واقعہ پر صوبائی ڈاکٹرز ایسویسی ایشن ( پی ڈی اے) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر کلیم کا کہنا تھا کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت واقعہ پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے ملوث افراد کا سراغ لگائے اور انہیں سزا دے۔

miran shah

Doctor Killed

Tabool ads will show in this div