ملتان کا 200سال پرانا تاریخی گورا قبرستان

انگریز سپاہیوں کی منفرد قبریں آج بھی موجود
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان کا گورا قبرستان اج بھی اس شہر کی قدیم تاریخ کے ساتھ انگریزوں کی امد کا پتا بھی دیتا ہے۔ ملتان کا 200سال تاریخ والا گورا قبرستان 1857کی جنگ آزادی کی یاد دلارہا ہے۔ جس میں انگریز سپاہیوں کی منفرد قبریں آج بھی موجود ہیں۔

اس قبرستان میں میجر برک کی بیوی جین کی صندوقچہ نما قبر سمیت جوزف رودریگر، برگیڈیئر جنرل اے سی ایم ماسٹر اور دیگر انگریزوں کی آمد سے روانگی تک کے سپاہیوں کی یادگار قبریں اب بھی موجود ہیں۔

تاریخ دان رضی الدین رضی کا کہنا ہے کہ 200 سال قبل جب انگریز نے ملتان کے قلعے پر حملہ ہوا تو اس وقت کچھ انگریز بھی مارئے گئے جن کو یہاں دفنا گیا۔

تاریخی قبرستان کے گریویارڈ کیپر ڈئیورڈ جان کا کہنا ہے کہ بہت پرانا قبرستان ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خستہ حال ہونے لگیں ہیں، اگر قبرستان کی دکھ بھال کرائی جائے تو سیرو تفریح بڑھ سکتی ہے۔ انتظامیہ اگر توجہ دے تو دوصدی سے زیادہ پرانے قبرستان کوبچایا جاسکتا ہے۔

gora qabristan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div