پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ ملائیشیا میں ضبط

مسافروں کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کی جارہی ہے
Jan 15, 2021
[caption id="attachment_2138044" align="alignnone" width="680"] فائل فوٹو[/caption]

لیز کی عدم ادائیگی کے معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بوئنگ 777 طيارے کو ملائیشیا ميں ضبط کرلیا گیا۔ 

ترجمان پی آئی اے کےمطابق ملائيشيا ایئرپورٹ حکام نے مقامی عدالت کے حکم پر پاکستانی طيارے کو روکا۔ پی آئی اے کے طیارے میں موجود مسافر کئی گھنٹے سے ایئرپورٹ پر موجود ہيں، مسافر طیارے میں 167 مسافر سوار ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ليز کے معاملے پر ايک پارٹی نے پی آئی اے کيخلاف ملائيشيا ميں کيس دائر کيا ہوا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ دوسرے ملک ميں يہی مقدمہ زير سماعت ہے، 14 ملين ڈالرز ليز کی رقم ادا نہ کرنے پر نجی کمپني اور پی آئی اے ميں تنازع چل رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں واپس لانے کیلئے متبادل انتظامات کرلیے ہیں، خلیجی ممالک کی نجی ایئرلائن سے 167 مسافروں کو کولاالمپور کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اسلام آباد کیلئے روانہ کیا جائے گا اور مسافر ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے، کولاالمپور ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارے کو کوالالمپور ایئرپورٹ پر روکنے کے معاملے کا علم ہے۔ ملائیشیا میں ہائی کمیشن حکام متعلقہ اتھارٹیز سے رابطے میں ہیں اور پی آئی اے کو مسئلے کے جلد حل کی ہدایت کردی گئی ہے، مسافروں کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

Tabool ads will show in this div