ویڈیو:اورنج لائن اسٹیشن کے عملے کا مزدوروں پر بہیمانہ تشدد

عملے کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے

لاہور میں اورنج لائن اسٹیشن پر تعینات عملے کے ہاتھوں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں عملے کو مزدوروں پر ڈنڈے برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نمائندہ سما کے مطابق اعوان ٹاون اسٹیشن پر عملے نے 5 مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنايا۔ عملے میں شامل خاتون نے بھی ایک مزدور پر تشدد کی انتہا کردی اور اسے مسلسل برا بھالا کہتی اور مارتی رہیں۔

اسٹیشن کے عملے نے مزدوروں کو مار مار کر 7 ڈنڈے بھی توڑے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزدوروں کو عملے سے بازياب کرايا۔

گلشن اقبال پولیس نے اورنج لائن اعوان ٹاون اسٹیشن کے عملے کو حراست میں لے لیا، جب کہ عملے سے ڈنڈے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔  واقعہ میں ملوث عملے کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مزدور میٹرو اسٹیشن کے نیچے سخت سردی سے بچنے کيلئے آگ جلا کر بیٹھے تھے۔

Tabool ads will show in this div