چارسدہ:شدیددھندکےباعث موٹروےبند
سردی کی شدت میں اضافہ
چارسدہ میں شدید دھند کےباعث موٹروے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
جمعہ کوچارسدہ شہر اورگرد نواحِ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ دھند کے باعث حدِ نظر 10 میٹر جبکہ دیہی علاقوں میں صفرہوگیا۔ شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
خراب موسمی صورتحال کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور چارسدہ موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ ترجمان موٹروے کےمطابق دھند ختم ہوتے ہی موٹروے پر ٹریفک بحال کی جائے گی۔