میرے حامی پرامن رہیں، ٹرمپ

امریکی صدر کی حامیوں سےتشددسےگریزکی اپیل
Jan 14, 2021

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پرامن رہنے اور تشدد سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مزید مظاہروں کی اطلاعات پر وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ میرے حامی کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام تناؤ کم کریں اور اپنے جذبات قابو میں رکھیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ کے چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔ علاوہ ازیں کیپیٹل ہل کے باہر بھی فوج تعینات تعینات کردی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div