چارلی چپلن پشاور کی سڑکوں پر

لوگوں کو ہنسا کراچھا کامیڈین بننا چاہتا ہوں
Jan 14, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Desi-Charli-Chaplin-Montage-Psh-14-01.mp4"][/video]

خاموش اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے چارلی چپلن اب پشاور کی سڑکوں پر نظر آئیں گے۔

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین چارلی چيپلن کا روپ دھارے عثمان خان نے بتایا کہ چارلی کا ویڈیو میں پچپن سے دیکھتا تھا بہت فنی ویڈیو ہوتی تھیں، چارلی کی ویڈیو میں کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوتے تھے وہ اپنی خاموش ویڈیو سے لوگوں کو ہنساتے تھے۔

عثمان خان کا کہنا ہے کہ کاميڈی کی دنيا ميں نام بنانا چاہتا ہوں، اپنی ايکٹنگ سے وہی مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں جو چارلی چیپلن کا ہے۔

عثمان نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مجھے حکومت سپورٹ کرے اور میں پاکستان میں بڑا کامیڈین بنوں۔ انھون نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بناؤں اس لیے میں نے یہ سب شروع کیا۔

Charlie Chaplin

Tabool ads will show in this div