جنوبی افریقی ٹیم کادورہ پاکستان: سیکورٹی پلان تیار

پانچ ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر مامور ہونگے

جنوبی افریقی ٹیم دو روز بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچے گی۔

جنوبی افریقی ٹیم کی آمد سے قبل فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، شہر قائد میں 5ہزار 714اہلکار سيکورٹی پر مامور ہوںگے۔

شہر قائد میں ٹریفک کی صورتحال کے باعث ایک ہزار 529 ٹریفک اہلکار ڈیوٹیاں دینگے۔

کراچی میں جنوبی افریقی ٹیم کی سیکورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کراچی پوليس چيف نے کی،ٹيم ہوٹل سميت روٹس اوراسٹيڈيم کی فول پروف سيکورٹی ہوگی۔

دوسری جانب ہاکستان کرکٹ بورڈ نے سيکورٹی آفيشلز کا پوليس سيکورٹی پر اطمينان کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 16جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 15جنوری کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مہمان افریقی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے مابین سیریز میں 2ٹیسٹ اور 3ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔ سیزیز کا پہلا ٹیسٹ 26جنوری سے کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

PakvSA

Tabool ads will show in this div