کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی کا اہم سہولت کار گرفتار
ملزم سندھ میں تخریب کاری میں بھی ملوث ہے
[caption id="attachment_2059766" align="alignright" width="800"]
فائل فوٹو[/caption]
ملزم کے خلاف درج مقدمے کا عکس[/caption]

کراچی پولیس نے اتحاد ٹاؤن سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم منصور علی عرف انیل کو خفیہ اطلاعات پر پولیس نے اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بونا وائر، مائن بم، اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزم اصغر شاہ گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم اصغر شاہ قوم پرست جماعتوں کی آڑ میں سندھ میں تخریب کاریوں میں ملوث ہے۔ گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ ملک سے فرار ہے۔ گرفتار ملزم بھارت سے تربیت لیکر کراچی آیا۔
[caption id="attachment_2158104" align="aligncenter" width="441"]
ایس ایس پی کیماڑی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم منصور علی نے حملوں کیلئے حساس تنصیبات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔ ملزم منصور علی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔