راجن پور ٹین بلین ٹری منصوبہ:لگائے گئے پودے سوکھنے لگے

پانی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث نقصان

RAJANPUR BILLION TREE PLAN 14-01

محکمہ جنگلات کی نا اہلی اور غفلت کے باعث راجن پور میں وزیر اعظم ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے پودے سوکھنے لگے ہیں۔

تقریباً 800 ایکٹر پر 10لاکھ پودے لگانے کا ہدف تھا لیکن پودوں کو پانی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث نقصان ہوا ہے۔ رکھ کوٹ مٹھن، رکھ کوٹلہ عیسن اور رکھ مرغائی میں اکثر پودے خشکی کا شکار ہونے لگے۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ کرپٹ افسران فیول کی مد کروڑوں روپے نکلوا لیتے ہیں جبکہ اس دوران سولر پینل اسکیم بھی متعارف کرائی لیکن محکمہ جنگلات کے کرپٹ افسران نے اسے جان بوجھ کر ناکام بنایا کیونکہ سولر پینل اسکیم کامیاب ہونے کی صورت میں فیول کی مد میں ملنے والا کروڑوں روپے کا بجٹ رک جاتا ہے۔

افسر کے مطابق پودے سوکھیں گے تو نئی شجر کاری کے لیے نیا بجٹ اور فیول کی مد میں کروڑوں روپے ملیں گے جن سے محکمہ جنگلات کے ان کرپٹ افسران کی کرپشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

TEN BILLION TREE PROJECT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div