ڈیرہ اسماعیل خان: بس میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: بس کا اندرونی منظر
ڈیرہ اسماعیل خان: بس کا اندرونی منظر
ڈیرہ اسماعیل خان: بس کا اندرونی منظر

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بس میں فائرنگ سے 2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس ملتان سے پشاور جا رہی تھی کہ اس دوران بس میں موجود ملزم نے دو افراد پر فائرنگ کردی، جو اسی بس میں سوار تھے۔ دونوں افراد فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جب کہ دونوں مقتولوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان خان پولیس کے مطابق مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا تعلق مردان سے جب کہ مرنے والا ایک شخص ملتان اور دوسرا مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔

DERA ISMAIL KHAN

Tabool ads will show in this div