پاکستان میں ای اسپورٹس کو کھیل کادرجہ مل گیا

ایونٹس کا باقاعدہ انعقاد کرانےکا فیصلہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/ESports-PSL-Isb.mp4"][/video]

وفاقی حکومت نےویڈیوگیمزکھیلنے والوں کے لئے ای اسپورٹس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ایس ایل طرز پر اب ای اسپورٹس کے بھی مقابلے ہوںگے جبکہ ویڈیو گیمز کے کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنیں گی اور بولیاں بھی لگیں گی۔

سائنس فاؤنڈیشن، اسپورٹس بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس طرح پی ایس ایل نے پاکستان کو 6ریجنز میں تقسیم کیا ہے اسی طرح ای سپورٹس کا بنائیں گے۔ ایک پرائیویٹ بورڈ ان کو ریگولیٹ کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہتی ہیں ای سپورٹس میں پاکستانی بچے دنیا پر چھائے ہوئے ہیں، اس اقدام کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے۔ بچوں کو پاکستان میں موقع نہیں ملتا تو وہ باہر جاکر نام پیدا کررہے ہیں۔ بہرحال ہم وہ مواقع ملک میں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت سائنس ای سپورٹس کا فریم ورک تیار کرے گی جبکہ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے عملدرآمد ہوگا۔

Video Games

Tabool ads will show in this div