اہم خبریں:پی ڈی ایم کاجلسہ، سینیٹ انتخابات سے متعلق سماعت

نیب کیخلاف مشترکہ قرارداد پر مشاورتی اجلاس آج ہوگا
Jan 13, 2021

News-outlook_urdu

بدھ 13 جنوری کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج لورالئی میں جلسہ ہوگا جس میں بلاول بھٹو اور مریم نواز شرکت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اکیلے شرکت کریں گے۔

سینیٹ میں نیب کے خلاف مشترکہ قرارداد پر اپوزیشن کا اتفاق نہ ہوسکا۔ اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ، 5سالہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی، روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کی تجویز اور قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی بھی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت آج دوبارہ ہوگی۔ عدالت نے رضا ربانی، جے یو آئی اور 2وکلاء کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

دنيا کے آلودہ ترين شہروں ميں لاہور کا پہلا نمبر ہے، دہلی دنيا کا دوسرا آلودہ ترين شہر اور کراچی تيسرے نمبر پر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان آج صوابی کا دورہ کریں گے۔ باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈز کے 2وارڈز کا افتتاح اور نرسنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں درخواست ضمانت کا کیس۔ عدالت کا آصف زرداری کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم۔

امريکی کانگريس کی عمارت پر حملے میں درجن بھر سے زائد قانون ساز بھی شامل تھے۔ صدر ٹرمپ کے مؤاخذے کے ليے ايوان ميں ڈيموکريٹس کی قرارداد پر رائے شماری آج ہوگی۔

Tabool ads will show in this div