اٹک:چنگچی کھائی میں گرنے سے 4خواتین، ایک بچہ جانبحق

چھ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک

اٹک کے علاقے حسن ابدال ميں ایک ٹریفک حادثے میں چنگچی رکشا کھائی میں گرنے سے 4 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک ڈمپر نے غلط اوورٹیکنگ کی جس کے باعث چنگچی کھائی میں جاگرا اور نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 6 سوار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک خاتون اور 2 بچوں کو حالت تشويشناک ہونے پر راولپنڈی بھجوادیا گیا۔

ATTOCK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div