کرک: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہل کار شہید

اہل کار ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھا
کرک: جائے وقوعہ کا ایک منظر

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں انسداد پولیو مہم پر حملے کے دوران سیکیورٹی پر مامور اہل کار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بروز منگل 12 جنوری کو ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران کرک کے علاقے شہید تخت نصرتی کی حدود میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ اہل کار کی شناخت جنید کے نام سے کی گئی ہے۔

شہید اہل کار امبیری کلہ میں تعینات تھا۔ لاش ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن کی تعداد 2 تھی۔ حملے کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div