کراچی:شہرمیں سائبیرین ہوائیں،شہریوں کےمعمولات متاثر
موسم خشک

کراچی میں یخ بستہ سائبیرین ہواؤں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سائبیرین ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔