مانسہرہ:گیس اخراج کے باعث ماں، باپ اور بیٹا جاں بحق

تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
فائل فوٹو

مانسہرہ کے علاقے پوٹھ میں گھر میں گیس کے اخراج سے ماں، باپ اور کم سن بچہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقے پوٹھہ میں پیش آیا، جہاں گھر کے سربراہ نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئے گیس کا ہیٹر کا استعمال کیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پریشر کم ہونے کی وجہ سے ہیٹر کی گیس بند کمرے میں بھر گئی، جس سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ محمد اویس، اہلیہ اور کم سن بچہ شامل ہیں۔ لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div