راولپنڈی میں گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق، شوہر گرفتار

مقتولہ کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی
Jan 11, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Rawalpindi-Woman-Murder-Isb-Pkg-11-01.mp4"][/video]

راولپنڈی میں گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی، لاش گھر سے ملی، سسر نے داماد پر قتل کا الزام لگا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 6 ماہ قبل شادی کرکے آنیوالی حمیرا کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا، 18 سالہ لڑکی کی عدنان نامی نوجوان سے پسند کی شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق حمیرا کو پیٹ میں گولی لگی اور کمر سے نکل گئی، مقتولہ کے باپ نے واقعے کو قتل قرار دے دیا۔

محمد نیاز کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو مارا گیا، مجھے انصاف چاہئے، 2 ماہ سے بچی کو دھمکی دے رہا تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔

ملزم عدنان کے والد نے بھی قتل کے خدشے کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے گولی نہیں ماری ہے، شاید ڈرانے کیلئے پستول دکھایا ہوگا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج اور ملزم عدنان کو گرفتار کرکے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی کا، اِس بات کا تعین فارنزک رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا۔

Girl Murder

Tabool ads will show in this div